خضدار میں زلزلے جھٹکے، شدت 3.9 ریکارڈ

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج صبح پاکستان کے شمال اور شمالی مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد اب بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:الصبح پاکستان و افغانستان میں زلزلے کی شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ  
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

جاپان: جزیرہ نمانوٹر میں زلزلہ، سڑکیں تباہ۔ فوٹو-اے پی

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی پہلے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز خضدار سے 18 کلومیٹر شمال میں تھا۔

قبل ازیں آج صبح پروسی ملک افغانستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

صبح آنے والا زلزلہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، سوات،  شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں محسوس کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وسط ایشیائی ملک تاجکستان میں زلزلہ، شدت 5.9 ریکارڈ

اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع، جبکہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک افغانستان اور پاکستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع رپورٹ نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل