منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، محسن نقوی

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور خلیجی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

انسداد منشیات کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ پاک-خلیج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی ریاستوں کے نمائندے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر صفِ اوّل کے سپاہی بن کر منشیات جیسی لعنت کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے وفود کی شرکت دونوں اطراف کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔

وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد منشیات سے پاک دنیا کا مشترکہ وژن ہے، جس کے لیے حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا صحت کارڈ سے اب منشیات کے عادی افراد بھی مستفید ہوسکیں گے

محسن نقوی نے کہا کہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کا تبادلہ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ اور تکنیکی اشتراک انتہائی ضروری ہیں۔ ان کے بقول یہ تمام اقدامات نوجوان نسل اور معاشروں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان اشتراک منشیات کے خلاف جنگ کو مزید مؤثر اور مضبوط بنائے گا، اور یہی مشترکہ جدوجہد آنے والے وقت میں کامیابی کی بنیاد ثابت ہو گی۔

کانفرنس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف اور خلیجی ریاستوں کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ منشیات کے خاتمے کے لیے جاری اس تعاون کو نئی جہت دی جائے گی تاکہ اس عالمی مسئلے سے نمٹنے میں واضح پیش رفت ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں