اولوں سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت: ہیول کے بعد ہونڈا اور چنگان نے بھی بڑی رعایت کا اعلان کردیا

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی و اسلام آباد پر بدھ کو اچانک ہی غیض و غضب سے بھرے اولے برس پڑے جنہوں نے خاصی دیر تک سڑکوں اور بازاروں میں لوگوں کو جائے پناہ لینے پر مجبور کردیا تھا لیکن ایسے میں کھلے آسمان تلے کھڑی گاڑیوں کی بے بسی دیدنی تھی جن میں سے ایک بڑی تعداد کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘

بڑے بڑے اولے کاروں سے ٹکراتے رہے اور ان کی ونڈ شیلڈز و باڈی کے مختلف حصوں کو نشانہ بناکر توڑ پھوڑ کر رکھ دیا۔ ایسے میں بدھ کو ہی ہیول کمپنی سامنے آگئی تاکہ وہ ہیول فیملی (یعنی ہیول گاڑیاں رکھنے والے افراد) کی کچھ اشک شوئی کر سکے۔ کمپنی کے اعلان کے بعد ہونڈا اور چنگان بھی میدان میں آگئیں اور انہوں نے بھی اہم اعلانات کردیے۔

یاد رہے کہ ہیول نے گاڑیوں کی ونڈ اسکرین و کچھ دیگر نقصان کی مرمت کر کے دینے پر 40 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔

اب چنگان کمپنی بھی میدان میں اتر آئی ہے تاکہ اس کی گاڑیاں جن افراد کے پاس ہیں ان کا نقصان کچھ کم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیے: شدید ژالہ باری کے بعد عمر گل کی گھر سے اولے ہٹانے کی ویڈیو وائرل

چنگان پاکستان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں چنگان اور دیپال گاڑیوں کے مالکان کو پیشکش کی ہے کہ ژالہ باری سے متعلق تمام مرمتوں پر آنے والے لیبر چارجز پر  ان کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی گاڑی کو حالیہ طوفان میں نقصان پہنچا ہے تو آپ کسی بھی مجاز ڈیلر کے پاس جا سکتے ہیں اور اپنی گاڑی 50 فیصد رعایت پر ٹھیک کروا سکتے ہیں۔ یہ پیشکش 20 اپریل 2025 تک کارآمد ہے۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی نقصان زدہ گاڑی کو دوبارہ اصلی شکل میں لانے کا یہ موقع ضائع نہ کریں۔

ہیول اور چنگان ہی نہیں بلکہ ہونڈا کمپنی بھی اب اپنے گاہکوں کی مدد کے لیے آگے آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے مالکان کے لیے خوشخبری

ہونڈا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں جن لوگوں کی گاڑیاں بدھ کے روز ژالہ باری سے متاثر ہوئیں ہونڈا کے ماہرین ان گاڑیوں کی درست طور پر مرمت اور انہیں پہلے جیسی حالت میں لانے کے لیے حاضر ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ قدرتی آزمائش میں متاثر ہونے والی ہونڈا گاڑیوں کی مرمت پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں