پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان

پیر 21 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس پیر کی صبح انتقال کر گئے، ویٹیکن کیمرلینگو کے کارڈینل کیون فیرل نے ان کی موت کی باضابطہ تصدیق کردی۔

ویٹیکن نے ایک ویڈیو بیان میں پوب فرانسس کی موت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 88 سالہ پوپ طویل علالت کے بعد پیر کی صبح 7 بج کر 35 منٹ پر انتقال کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑگئی

حالیہ ہفتوں میں شدید پیچیدگیوں کے ساتھ، کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس اپنے 12 سالہ دورِ پاپائیت میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے،گزشتہ کئی ہفتوں سےوہ  پھیپھڑوں میں انفکیشن اور نمونیا کی وجہ سے شدید بیمار تھے۔

ویٹیکن کیمرلینگو کے کارڈینل کیون فیرل نے اپنے بیان میں بتایا کہ آج صبح 7:35 پر، روم کے بشپ، فرانسس انتقال کرگئے ہیں، جن کی پوری زندگی رب اور اس کے چرچ کی خدمت کے لیے وقف تھی۔

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے دنیا سے تحقیقات کا مطالبہ

’انہوں نے ہمیں انجیل کی اقدار پر وفاداری، ہمت اور عالمگیر محبت کے ساتھ، خاص طور پر غریب ترین اور پسماندہ لوگوں کے مفاد میں، عمل کرتے ہوئے جینا سکھایا۔‘

 

پوپ فرانسس پھیپھڑوں کی دائمی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے پھیپھڑے کا ایک حصہ ان کی نوجوانی میں ہی نکالا جاچکا تھا، انہیں رواں برس 14 فروری جیمیلی اسپتال میں سانس میں تکلیف کے باعث داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ ڈبل نمونیا میں مبتلا ہوگئے۔

مزید پڑھیں: یروشلم کی تاریخی و قانونی حیثیت برقرار رہنی چاہیے: پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے مذکورہ اسپتال میں 38 دن گزارے جو ان کی 12 سالہ پاپائیت کے دوران اسپتال میں گزارنے والا طویل عرصہ تھا۔

اپنی موت سے ایک دن قبل یعنی ایسٹر سنڈے کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں مسیحیوں کو آشیرواد دینے کی غرض سے اپنی موبائل وین پر اسکوائر کا چکر لگایا جہاں جمع ہزاروں نے خوشی سے نعرے لگائے اور تالیاں بجاتے ہوئے ان کا استقبال کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالر سے زائد اضافہ، مجموعی حجم 21.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

دانت پیسنے کی عادت: یہ کیفیت کیوں جنم لیتی ہے، نقصانات کیا ہیں؟

‘لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ’ اختتام پذیر: معیشت، ٹیکنالوجی اور عالمی مقام کے لیے واضح لائحہ عمل پیش

شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد انہیں جلد بھلا دیا جائے گا، کنگ چارلس سے منسوب حیران کن گفتگو سامنے آگئی

افغانستان میں 13 ہزار غیر ملکی، 6 ہزار ٹی ٹی پی دہشتگرد سرگرم، تہلکہ خیز رپورٹ منظرِ عام پرآگئی

ویڈیو

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟