وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں مینار پاکستان ترکیہ کے پرچم سے روشن، ’یہ پاکستان کا برج خلیفہ ہے‘
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ترکیہ کے شہر انقرہ کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ترک وزیر دفاع نے ان کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک بھی موجود تھے۔
پاکستانی وفد کا استقبال کرنے کے لیے پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر پہنچے۔
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
شہباز شریف ترکیہ کے دورے کے موقع پر سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی کہانی
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ترکیہ پہنچنے والوں میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔