سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف لندن میں قیام کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے پرواز بھرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق کیا کہا؟
یاد رہے کہ رواں ماہ 12 اپریل کو میاں نواز شریف بیلاروس کا دورہ کرنے والے اعلیٰ سطحی وفد کا حصہ تھے۔
میاں نواز شریف نے بیلا روس کے 2 روزہ دورے کے اختتام ہر طبی معائنے کے لیے بیلاروس ہی سے لندن آگئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وطن واپسی کے ساتھ میاں نواز شریف کی سیاسی مصروفیات کا آغاز ہوجائے گا، کل جاتی عمرہ میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کا امکان ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔