پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان

ملتان سلطانز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 6.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کے بیٹرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ میں کسی بھی ٹیم کا یہ سے کم اسکور ہے، اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم 2023 میں کراچی کنگز کے خلاف 101 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان رضوان 44 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، اس کے علاوہ اسامہ میر 11، ڈیوڈ ولی 7، افتخار احمد 6، یاسر خان 5، کرٹس کیمفر 4، کامران غلام 3، محمد حسنین 2، عبید شاہ ایک جبکہ عثمان خان اور مائیکل بریسویل کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کپتانی سعود شکیل کررہے تھے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد اور ابرار احمد شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: بائننس اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پارٹنرشپ کا اعلان

ملتان سلطانز اسکواڈ

ملتان سلطانز کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان تھے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یاسر خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، کرٹس کیمفر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد حسنین اور عبید شاہ شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں