پاک قازقستان ریل رابطہ ضروری ہے، گیم چینجر ثابت ہوگا، شہباز شریف

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریل رابطے کی فزیبلٹی پر کام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رابطہ پورے خطے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کا آغاز، کاروباری اداروں کا خیر مقدم

منگل کو ملاقات کے لیے آنے والے قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ مارات کارابائیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریل رابطہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور وہ وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر پورٹ سے منسلک کرے گا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد جلد ہی قازقستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ ریل لنک کی فزیبلٹی اور تکنیکی امور پر بات چیت کرے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قازق یونیورسٹیاں پاکستان میں کیمپس کھول سکتی ہیں۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پی آئی اے قازقستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست فضائی روابط قائم کرنے کے لیے ایک پلان مرتب کرے۔

مزید پڑھیے: این ایل سی کی قازقستان سے دبئی تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار سے کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری ترجیح ہے۔

ملاقات میں زراعت، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قازق وزیر نے وزیر اعظم کو اپنے دورے اور پاک قازقستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کے 13ویں اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے معاہدوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

کارابائیف نے کہا کہ قازقستان کی تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا ایک وفد بھی پاکستان میں ہے اور یہاں کاروبار سے کاروباری تعلقات استوار کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: قازقستان: وزیراعظم شہباز شریف کی روس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں متوقع

قازق وزیر نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور کراچی اور گوادر بندرگاہیں قازقستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟