بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی مسلح افواج اور قوم کا دندان شکن جواب تیار

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو بغیر کسی ثبوت کے مورد الزام ٹھہرا کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا شروع کردی۔ بھارت کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی حماقت کرسکتا ہے۔ تاہم، پاکستانی مسلح افواج دشمن کی ہر مہم جوئی کا دندان شکن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مستند ذرائع کے مطابق، بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور مقبوضہ کشمیر کے اطراف غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، جبکہ سرحدی علاقوں میں دیہات خالی کرانے کا عمل تیز تر ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوعہ، اور اکھنور سیکٹرز میں بڑے پیمانے پر مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس سے قبل اٹاری سیکٹر میں بھی گردواروں سے اعلانات کروا کر کسانوں کو فصلوں کی فوری کٹائی کی ہدایات دی گئی تھیں، جسے ماہرین جنگی تیاریوں کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار

دفاعی اور انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی حماقت کرسکتا ہے۔ تاہم، پاکستانی مسلح افواج دشمن کی ہر مہم جوئی کا دندان شکن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مودی سرکار کے جنگی جنون نے نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ کشمیری مسلمانوں کے لیے بھی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کو جواز بنا کر مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گھروں پر چھاپے، نوجوانوں کی گرفتاری، اور ذرائع مواصلات کی بندش معمول بنتی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عالمی مبصرین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی عزائم کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے رہی ہیں۔ ادھر بھارت نے ہندوتوا پروپیگنڈے کے تحت پاکستان کے سینکڑوں نیوز چینلز کو بھی بلاک کروا دیا ہے تاکہ بھارتی عوام کو یکطرفہ بیانیے کے ذریعے گمراہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے میڈیا اور عوام کو حقائق سے دور رکھنا ایک منظم مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا اور انتہا پسند ووٹرز کو خوش کرنا ہے۔

پاکستانی عوام اور مسلح افواج یک زبان اور یکجان ہو کر ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی غیرت کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر دفاع کے لیے تیار ہیں۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے ایسی عبرتناک شکست دی جائے گی جو تاریخ میں لکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ