بنوں میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکار جاں بحق

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں کی ٹیم دہشتگردوں کے خلاف ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مصروف تھی کہ سپینہ تنگی، حدود تھانہ ڈومیل چشمی کے مقام پر ان کا دہشتگردوں سے آمنا سامنا ہوا۔

دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 3 جوان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان، اور کانسٹیبل مصور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:’غیر محفوظ‘ بلٹ پروف جیکٹس: خیبر پختونخوا پولیس کا حیران کن انکشاف

فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل وافد خان اور کانسٹیبل عمران زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، تاہم سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے دیگر زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، آئی ڈیز اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا: قبائلی اضلاع میں 150 سال پرانا پولیس یونیفارم تبدیل، پہلی بار پینٹ شرٹ متعارف

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی سمیت دیگر پولیس حکام زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے، اس موقع پر ڈی آئی جی سجاد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے گا۔

’شہید اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور انہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔‘

بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ