163 ارب ڈالر کا بجٹ کٹوتی پلان: تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ ٹرمپ  کے نشانے پر

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں 163 ارب ڈالر کی بڑی کٹوتی کی تجویز دی ہے، جس کے تحت تعلیم، ہاؤسنگ اور طبی تحقیق جیسے اہم شعبوں میں بھاری کمی کی جائے گی جبکہ دفاع اور بارڈر سیکیورٹی کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزارت بجٹ و انتظامیہ (OMB) نے کہا ہے کہ غیر دفاعی اختیاری اخراجات میں 23 فیصد تک کٹوتی کی جائے گی، جو 2017 کے بعد سب سے کم سطح ہو گی۔ اس میں سوشل سیکیورٹی، میڈیکیئر اور قرضوں پر سود کے اخراجات شامل نہیں ہوں گے۔

ٹرمپ حکومت کی تجاویز میں قومی سلامتی کے بجٹ میں 65 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے، جسے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت پالیسی کے تحت پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے اپنے خلاف تنقید کرنے والے خبر رساں اداروں کی فنڈنگ روک دی

بجٹ میں انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے بجٹ میں 2.5 ارب ڈالر کی کمی، جبکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ (NIH) اور سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے بجٹ میں 40 فیصد سے زائد کمی شامل ہے۔

وزارت تعلیم کا بجٹ بھی 15 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے فنڈز قریباً نصف کر دیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور بجٹ ڈائریکٹر رس ووٹ نے کہا ہے کہ یہ بجٹ امریکیوں کو پہلی ترجیح دیتے ہوئے دفاع اور داخلی سلامتی کو بے مثال مدد فراہم کرے گا۔

بعض ریپبلکن ارکان نے دفاعی بجٹ کو ناکافی قرار دیا ہے، جبکہ ڈیموکریٹس نے بجٹ کو غریب اور متوسط طبقے پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ سینیٹر سوزن کولنز نے بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجاویز نہ صرف دیر سے پیش کی گئیں بلکہ کئی اہم تفصیلات بھی غائب ہیں۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے 100 دن مکمل ہوتے ہی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی فارغ

بجٹ میں ریاستی محکمے اور امریکی امدادی ایجنسی (USAID) کے انضمام سے 50 ارب ڈالر کی کمی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ناسا کے چاند پروگرام، ایف بی آئی، اور دیگر وفاقی ایجنسیوں کے فنڈز میں بھی بڑی کٹوتیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بارڈر سیکیورٹی کے لیے اضافی 1.2 ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں 500 ملین ڈالر سرحدی نگرانی اور 766 ملین ڈالر نئی ٹیکنالوجی کی خریداری شامل ہے، جبکہ 22 ہزار بارڈر پیٹرول اہلکاروں کو برقرار رکھنے اور مزید کسٹمز آفیسرز کی بھرتی بھی بجٹ پلان کا حصہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کانگریس بجٹ میں کئی ترامیم کر سکتی ہے، مگر صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی پر گرفت کے پیش نظر امکان ہے کہ وہ اپنی بیشتر تجاویز منظور کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم