کیا عید قربان کے موقع پر بلوچستان میں مویشی نہیں ملیں گے؟

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اہل ایمان کے دوسرے سب سے بڑے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے جس کے لیے دنیا بھر میں تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔  بات کی جائے اگر پاکستان کی تو ملک کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیوں کے قیام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں بکرے، دنبے، بیل اور اونٹوں کو مویشی منڈیوں میں لایا جارہا ہے۔

عید قربان میں ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مویشیوں کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ لایا جارہا ہے۔ بیوپاریوں کے مطابق کوئٹہ میں غیر سرکاری طور پر لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں سبی کے علاقے بھاگ ناڑی اور سندھ سے بیل، ساہیوال اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے دیسی بکرے جبکہ پہاڑی بکرے اور دنبوں کی مختلف اقسام افغانستان سے کوئٹہ لائی جاتی ہیں جس سے کوئٹہ میں عید قربان کے لیے مویشی پورے کیے جاتے ہیں۔ دراصل کوئٹہ لائے جانے والے جانوروں کا 40 سے 50 فیصد حصہ افغانستان سے آتا ہے۔

ایسے میں یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس بار افغانستان سے کوئٹہ مویشی لائے جائیں گے یا نہیں؟

وی نیوز نے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی سے بارہا رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے بات کرنے میں کامیابی نہ ہوسکی۔ تاہم چمن کے مقامی شخص ستار خوندائی نے وی نیوز کو بتایا کہ چمن سرحد سے تا حال کسی قسم کے مویشی نہیں لائے جا رہے ہیں کیونکہ سرحد بند ہے۔ اس کے برعکس جانور بڑی تعداد میں سمگل ضرور ہو رہے ہیں جو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پہنچائے جا رہے ہیں۔ قانونی طور پر تاحال مویشیوں کو پاکستان لانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب سیکرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان سے مال مویشی لائے جانے سے متعلق تاحال کچھ کہہ نہیں سکتے۔ البتہ صورتحال یہ ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مقامی بیوپاریوں کو سہولت فراہم کی گئی تھی جس سے کوئٹہ میں مال مویشیوں کی بڑی کمی کا سامنا نہیں ہوگا، تاہم مویشیوں کی کمی کا اثر قیمتوں پر ضرور پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب عید قربان سے 10 روز قبل محکمہ لائیو اسٹاک اپنی مویشی منڈیاں بھی قائم کرے گا جس سے مویشیوں کی کمی پوری ہو جائے گی۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مقامی بیوپاری وقاص خان نے بتایا کہ کوئٹہ میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں 40 سے 50 فیصد پہاڑی بکرے اور دنبے افغانستان سے لائے جاتے ہیں تاہم اس بار مال مویشی نہ ہونے کے برابر افغانستان سے آرہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک کوئٹہ کی مقامی مویشی منڈیاں سونی پڑی ہیں۔

’اگر صورتحال یہی رہی تو عید قربان پر مویشیوں کی قلت کا بڑا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور یوں منڈیوں میں موجود جانوروں کی قیمتیں بھی 30 سے 40 گنا بڑھ سکتی ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی