بھارتی جارحیت کیخلاف حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، علی امین گنڈاپور

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی بلااشتعال اور غیر قانونی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق ہم حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں، اور اس نازک گھڑی میں قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ملک کے اُن علاقوں اور عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو اس جارحیت سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا، بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت، ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں طبی سہولیات، امدادی سامان اور ہنگامی عملہ شامل ہے  اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں سے قریبی رابطے میں ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کا ہے، اور خیبر پختونخوا کے عوام اپنی مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر سطح پر پرعزم اور ہمہ وقت تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم