ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، علی امین گنڈاپور

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کیخلاف بھارت کی جارحیت، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، کابینہ اراکین،  چیف سیکرٹری، آئی جی پی،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند

اجلاس میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

کابینہ نے بھارتی جارحیت پر سخت رد عمل کا اظہار اور جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملکی دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کابینہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے سکیورٹی فورسز کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس میں کابینہ کو پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

موجودہ صورتحال کے حوالے سے خیبر پختونخوا کابینہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جارحیت قابل مذمت اور افسوسناک ہے، بھارت کی طرف سے رات کی تاریکی میں شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور بزدلانہ اقدام ہے۔

کابینہ نے قرار دیا کہ بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ  ہم یہاں سے بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ملک کی دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ غزوہ ہند ہوگا اور اس میں فتح مسلمانوں کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فوج نے 2 بھارتی ڈرون مار گرائے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہوگی اگر ہم غزوہ ہند کا حصہ بنیں، بحیثیت مسلمان ہمارے لیے سب سے بڑا رتبہ شہادت ہے اور ہم شہادت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر اور پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ ملکی دفاع کے لے ہم سب متحد ہیں،  25 کروڑ عوام ملک کی فوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی جارحانہ پالیسی اس کے اپنے ہی لوگوں اور ملک کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تحفظ کے لئے بھر پور جواب دینے کا حق رکھتا ہے، ہماری سیکیورٹی فورسز بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہی ہیں۔

بھارتی جارحیت کا بھر پور اور بروقت جواب دینے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔خیبر پختونخوا کی عوام اور حکومت سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فاشسٹ حکومت کا جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے مستقل خطرہ ہے،  بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کے اس جارحانہ رویے کا سخت نوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ملک کی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر مزید بھارتی پوسٹیں تباہ کر دیں

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے عوام بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہریوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام ان متاثرین کی امداد کے لئے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم قومی معاملے پر مشاورت میں ہمارے لیڈر عمران خان کو شامل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم