آسٹریلیا کے شان ٹیٹ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو بنگلہ دیشی قومی ٹیم کا پیس بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، 42 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے نومبر 2027 تک کی میعاد کی شرط کے ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

شان ٹیٹ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ سمیت دنیا بھر کی مختلف اعلیٰ سطحی لیگوں اور مقابلوں میں کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وہ حالیہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سیزن میں چٹاگانگ کنگز کے ہیڈ کوچ تھے اور 2012-13 ایڈیشن کے دوران اسی ٹیم کے لیے کھیل بھی چکے ہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین بولرزمیں  شمار کیے جانیوالے شان ٹیٹ 2007 میں آسٹریلیا کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے، انہوں نے تمام فارمیٹس کے 59 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

اپنی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کا اچھا وقت ہے، جسے آپ چاہیں تو تھوڑا سا نیا دور بھی کہہ سکتے ہیں، حال ہی میں اس کے بارے میں کئی بار بات کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: تعلقات نچلی سطح پر، بنگلہ دیش اور بھارت کے تجارت اور کھیل سے متعلق سخت فیصلے

’تیز گیند بولرزکے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ جو کہ بہت اچھا ہے، یہ بین الاقوامی کرکٹ ہے، کوئی ترقی کرتی ہوئی ٹیم نہیں، اور ہر کوئی توقع کرتا ہے کہ ٹیلنٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا، جس میں سب سے زیادہ توجہ بولنگ گروپ پر ہے جو ٹیم کی فتح کے لیے بہت اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم