برطانوی سیکریٹری خارجہ کا دورہ پاکستان، اعلامیہ جاری

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دورہ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشین نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشین کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ2021  کے بعد کسی برطانوی سیکریٹری خارجہ نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا، ڈیوڈ لیمی نے دورہ پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق

اعلامیے کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک برطانیہ کے اہم شراکت دار ہیں، برطانوی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سینئر حکام سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کو سراہا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے برطانوی زندگی میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے کردار کو سراہا، انہوں نے دونوں ممالک میں کشیدگی سے پیدا ہونے والی تشویش کا اظہار کیا، ڈیوڈ لیمی نے پہلگام میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی، انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی سیکریٹری خارجہ کی ملاقات

برطانوی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان  دونوں برطانیہ کے قریبی دوست ہیں، ہم اس جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعاون برطانوی اور پاکستانی شہریوں کی خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیر خارجہ نے 15 مئی کو اپنے بھارتی ہم منصب سے بھی بات چیت کی، انہوں نے جلد نئی دہلی کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا، اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمیشن کے قونصلر عملے سے ملاقات کی، انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران برطانوی شہریوں کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی مؤثر تفتیش، 2 اہم قتل کیسز میں ملزمان کو سزائے موت

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

تیستا ندی منصوبے کے لیے بنگلہ دیش کا چین سے رابطہ، پانی کا تنازع اب بھارت کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گیا

حجاج کی سہولت کے لیے جدید روڈ کولنگ منصوبہ، سفر مزید آرام دہ بنانے لیے مثالی اقدامات

’تھری ایڈیٹس‘ سے ’نن بن‘ تک، وجے کی یادگار اداکاری دوبارہ توجہ کا مرکز

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا