پاکستان ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان باوقار اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔ ریاست پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اگر کسی نے مادرِ وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو وہ آنکھ نکال دی جائے گی۔ پاکستان نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف امن کا خواہاں ہے بلکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نے جمعہ کے روز یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کی فیملیز نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ دہشتگرد حملہ جو بھارت میں پاکستان کی سرحد سے سینکڑوں کلومیٹر دور ہوا، اس کا الزام بغیر کسی تحقیق کے محض چند منٹوں میں پاکستان پر لگا دیا گیا۔ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناتے نہ صرف شفاف تحقیقات کی پیشکش کی بلکہ دیگر ممالک کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کا عندیہ دیا مگر بھارت کے غرور اور تکبر نے ایک بار پھر جنگی جنون کا راستہ اپنایا۔

یہ بھی پڑھیے شاہینوں نے دشمن کو ایسا ڈراؤنا خواب دکھایا کہ وہ قیامت تک اس سے نہیں نکل سکے گا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کی کوشش کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ جیسے ایک اینکر نے کہا کہ حملے کے بعد بھارت سیز فائر کی منتیں کرتا پھر رہا تھا۔ یہ ہماری عسکری تیاری، جذبہ ایمانی اور قومی وحدت کا نتیجہ تھا کہ دشمن کو بھرپور جواب ملا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت وطن عزیز کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ پوری قوم اپنے سپہ سالار اور افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دلیری پر فخر کرتی ہے۔ بلوچستان کے عوام کی جانب سے میں پاک فوج کے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس حکمت عملی، جرات اور عزم کے ساتھ انہوں نے دشمن کو ناکام بنایا، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے جو اپنے دفاع کو عبادت سمجھتی ہے۔ آج ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات اس بات کی دلیل ہیں کہ ہم اپنی فتح کو اجتماعی شعور اور قومی اتحاد سے مناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم بارہا دنیا کو یہ پیغام دے چکے ہیں کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہم خطے میں استحکام چاہتے ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھتا ہے اور ہمارے صبر کا امتحان لینا چاہتا ہے، تو ہم پھر سے تیار ہیں۔ اسے ویسا ہی دندان شکن جواب ملے گا، جیسا پہلے ملا۔

وزیر اعلیٰ نے تقریب میں شرکت پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی اتحاد اور یگانگت کا عملی مظاہرہ ہے جو دشمن کو واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط، متحد اور پرعزم ریاست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان