گوگل نے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرادیا

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل ایک نیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) موڈ متعارف کرا رہا ہے جو اپنے سرچ انجن میں چیٹ بوٹ کی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر طور پر امبیڈ کرے گا اور جس کا مقصد صارفین کو کسی ماہر کے ساتھ بات چیت کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب آپ کن اسمارٹ فونز پر یوٹیوب و دیگر گوگل سہولیات استعمال نہیں کرسکیں گے؟

بی بی سی کے مطابق منگل کو امریکا میں دستیاب کرایا گیا تھا جو گوگل کے سرچ بار میں ایک آپشن کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ یہ سہولت دیگر ممالک تک پہنچنے میں کچھ ماہ درکار ہوں گے۔

ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا میں کمپنی کی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس میں رونما ہونے والی تبدیلی چیٹ جی پی ٹی اور دیگر  اے آئی سروسز سے مقابلے میں رہنے کے لیے گوگل کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ چیٹ جی پی ٹی و دیگر سے آن لائن سرچ پر گوگل کے غلبے کے خاتمے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیے: جیمنی، اینڈرائنڈز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کو تیار

گوگل کے پیرنٹ الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کا کہنا ہے گوگل کے اے آئی سے طویل اور پیچیدہ سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔

اس میں شامل کیا جانے والا اے آئی موڈ صرف سرچ انجن نہیں بلکہ ایک مکمل اے آئی پیکیج ہوگا جس کے ذریعے صارفین گرافکس اور ڈیٹا وژوئل کا مواد بھی حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

علاوہ ازیں سرچ انجن سے طویل سوالات کیے جاسکیں گے، تحقیق میں مدد لی جاسکے گی اور خریداری کے لیے تجاویز و ذاتی مسائل سے متعلق مشورے بھی کیے جاسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ