گلگت بلتستان اور وادی کاغان کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان اور وادی کاغان کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بابوسر ٹاپ ہائی وے کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس سے وادی کاغان اور گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو فائدہ ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے بابوسر ٹاپ ہائی وے کو مقررہ وقت سے تقریبا 2ماہ قبل عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد وادی کاغان میں پھنسے سیاحوں کا انخلا جاری

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق، گزشتہ 6 ماہ سے جاری برفباری کے باعث بند ہونے والا یہ اہم پہاڑی درہ اب مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راستے میں جمے ہوئے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری کے ذریعے کاٹ کر راستہ صاف کیا گیا، جس کے بعد ناران سے ہوتے ہوئے گلگت بلتستان اور ہنزہ تک کا سفر ممکن ہوگیا ہے۔

بابوسر ٹاپ کے کھلنے سے نہ صرف سفر کا راستہ دوبارہ بحال ہوا بلکہ گلگت جانے کے لیے درکار وقت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، اب یہ سفر 4 سے 5 گھنٹے کم وقت میں مکمل کیا جا سکے گا، جو سیاحوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

سیاحوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابوسر ٹاپ کی بحالی سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور سفری مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔ این ایچ اے کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے کہ انہوں نے وقت پر راستہ کھول کر عوامی سہولت کو یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: گلیشیئر پھٹنے سے کاغان ناران روڈ بند، سیاحوں کے لیے ہدایت

بابوسر ٹاپ وادی کاغان کے شمال میں واقع ایک دلکش اور قدرتی مناظر سے بھرپور پہاڑی درہ ہے۔ یہ تقریباً 150 کلومیٹر طویل راستہ ہے جو آگے جا کر چلاس میں شاہراہِ قراقرم سے جا ملتا ہے۔ یہی راستہ سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بابوسر ٹاپ ہر سال موسم سرما میں شدید برفباری کی وجہ سے تقریباً 6 ماہ کے لیے بند ہوجاتا ہے، جس سے مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں این ایچ اے کی جانب سے راستہ جلد بحال کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ