بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں اور میڈیا کو ’فولادی دیوار‘ قرار دیدیا

ہفتہ 24 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو ’فولادی دیوار‘ قرار دے دیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’معرکہ حق‘ اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کے جذبہ حب الوطنی اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر آرمی چیف کا عشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری حکام کی شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطاق عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف سمیت دیگر سول و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو ’فولادی دیوار‘ قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا نیول ڈاکیارڈ کا دورہ، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینیئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم