کیا پنجاب میں ایک گھر پر بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی لگ گئی؟

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے لیسکو، فیسکو، میپکو سمیت دیگر پاور ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اب سے ایک گھر میں ایک سے زائد بجلی کا سنگل فیز میٹر نہیں لگایا جائے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی نئی ہدایت کے مطابق اگر کوئی گھر ایک سے زائد میٹر لگوانا چاہتا تو اس گھر کا الگ سے پورشن ہونا چاہیے، جس میں نیچے والے گھر سے الگ راستہ ہو اور اوپر والے پورشن میں ایک کچن لازمی ہو۔ اس کے علاوہ داخلی اور خارجی راستہ الگ ہو، گھر کے اندر بجلی کنکشن کے لیے دونوں پورشنز کا الگ الگ الیکٹرک سرکٹ ہو، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ان بائی لاز کی تصدیق بھی کرے گا کہ یہاں پر 2 پورشن بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی میں ریلیف، اکثریت کو فائدہ کیوں نہ مل سکا؟

سنگل فیز کنکشن پر 2 میٹر لگوانے پر پابندی کیوں؟

پاور ڈویژن کی ہدایت کی مطابق 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر جو خاندان وہاں پر سکونت اختیار کر رہے ہوں گے، وہ الگ الگ حلف دیں گے کہ وہ الگ الگ رہتے ہیں اور ان کا داخلی اور خارجی راستہ بھی الگ ہے۔

پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ 5 کلو واٹ تک کنکشن لینے والوں پر ان شرائط کا اطلاق نہیں ہوگا، 5 کلو واٹ پر صارفین کو تھری فیز میٹر کی بنیاد پر کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ ایک گھر پر 2 میٹر لگانے پر پابندی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ صارفین نے اپنے گھروں پر 3 سے 4 میٹر لگوا رکھے ہیں تاکہ وہ حکومت کی جانب سے 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو دیے گئے ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں:جا بجا لٹکتی بجلی کی تاروں سے چھٹکارا، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنادی

’یہی وجہ ہے کہ صارفین 3 سے 4 میٹر لگوا کر بجلی کے ہر میٹر پر 200 سے کم یونٹ استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ غربیوں کو ملنے والے ریلیف کے حقدار ہوجاتے ہیں، حالانکہ وہ صارفین ایک ماہ میں 700 سے 800 یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں ،جس سے حکومت کو نقصان ہورہا ہے۔‘

لیسکو ذرائع کے مطابق جن گھروں پر پہلے سے ایک سے زائد سنگل فیز میٹر موجود ہیں ان کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے، تمام صارفین کے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد اہکار چھاپے ماریں گے اور ایک سے زائد میٹر استعمال کرنے والوں کے بجلی کنکشن کاٹ دیے جائیں گے جبکہ ایک سے زائد میٹر لگوانے والے نئے گھر کا نقشہ اور 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر ہر خاندان الگ الگ اپنا حلف دے گا۔

لیسکو حکام کے مطابق جولائی کے مہینے میں ان نئے قوانین کا اطلاق ہوجائے گا، نئے قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ