جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اینرخ کلاسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

وکٹ کیپر بیٹر اینرخ کلاسن نے لکھا کہ آج انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں، اور یہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، اور مجھے اس سے متعلق فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگا کہ میرے مستقبل اور فیملی کے لیے بہتر کیا ہے۔

اینرخ کلاسن نے لکھا کہ بحیثیت کرکٹر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی ہے۔ میرے سینے پر جنوبی افریقہ کا جو بیج لگا ہے کہ یہ میرے لیے، اور میرے کریئر کے دوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں اپنے تمام چاہنے والوں اور ٹیم کے ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اب مجھے موقع ملے گا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکوں۔

یہ بھی پڑھیں سری لنکا کے سابق کپتان انجلو میتھیوز کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر اینرخ کلاسن نے 6 ٹیسٹ، 60 ایک روزہ اور 58 ٹی20 میچوں کی جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا