کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی ایک مقامی عدالت نے شہری پر تشدد کرنے ک الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی اور اس کے ساتھی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/سٹی کورٹ میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔

گذری پولیس نے 2 ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر ملزم کے وکیل نعیم قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی گرفتار

ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی، درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی جس کے مطابق ملزم کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ ہے  جو قابل ضمانت ہے۔

تفتیشی افسر  نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزما ن سے تفتیش کرنی ہے۔

بعدازاں، عدالت نے ملزمان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت کا آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان سلمان فاروقی اور ان کے ساتھی کو عدالت سے باہر لیجانے کے دوران وکلا کی جانب سے ملزمان کو ‘مارو مارو’ کے نعرے لگائے گئ جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ملزمان کی دوڑیں لگوادیں۔

پولیس اہلکار ملزمان کو دوڑاتے ہوئے عدالت سے باہر لے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس نے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp