شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 2 اور 3 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اہم کارروائی کی، جس میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم ’فتنہ الخوارج‘ کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں: فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ نشست

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے خوارج کو ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ بھارت کی پشت پناہی میں ملک میں دہشتگردی پھیلانے والوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور ریاست دشمن عناصر کو ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کو سراہتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ شدت پسند تنظیم ’فتنہ الخوارج‘ کے 14 دہشتگردوں کے مارے جانے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور صلاحیتوں کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے قریب ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے ملک میں دیرپا امن کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی