حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے سبب معیشت مستحکم ہوچکی، عطا اللہ تارڑ

اتوار 8 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فعال قیادت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی جامع حکمت عملی کے سبب پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ دوست ممالک نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر نمایاں پیش رفت کی ہے اور پوری دنیا نے پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کا ذکر کرتے ہوئے  وفاقی وزیر نے اسے انتہائی کامیاب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عید کے دنوں میں مختلف مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی سیاسی قیادت بشمول گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ اب معیشت پر مرکوز ہے جو کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے مستحکم ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو دنیا میں مہلک امیبا کے پھیلاؤ پر تشویش، مسلسل نگرانی پر زور

غزہ امدادی فلوٹیلا کی روک تھام اور کارکنوں کی گرفتاری، اسپین اسرائیل تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ