تنخواہ داروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ سالانہ6 سے 12 لاکھ روپے تک کی تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ سالانہ 12 لاکھ روپے تک کی آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کرکے 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

جبکہ 22 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کم از کم ٹیکس 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔22 سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے 800 کالمز والا ٹیکس ریٹرن سادہ فارمیٹ میں تبدیل کردیا جائے گا جس میں صرف 7 بنیادی معلومات درکار ہوں گی۔ یہ آسان اور صارف دوست ریٹرن خاص طور پر تنخواہ دار افراد اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے جس کے بعد کسی وکیل یا ماہر کی مدد کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟