وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل یکجہتی کا اظہار

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایران کے عوام و حکومت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے اسرائیلی حملوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصانات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران-اسرائیل کشیدگی: پاکستان آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باور کرایا کہ پاکستان ایران کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور خطے میں استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

قبل ازیں ایک علیحدہ بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت ایک ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت عمل ہے، جو بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی اور انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں:ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ دفتر خارجہ نے بتادیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن اور عالمی سلامتی کے لیے بھی ایک خطرناک پیغام ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان ہر سطح پر ایرانی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر اور فوری اقدام کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں