’عام مریض کو ایم آر آئی کے لیے 3 ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے’، مریم نواز کے بیان پر سرکاری اسپتال کا پول کھل گیا

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے کندھے میں شدید تکلیف تھی، میں میو اسپتال میں پرچی بنوا کر عام مریض کی طرح گئی، میرا ایم آر آئی ہوا، انجیکشن لگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں نے جب عام مریض کی طرح اپنا علاج کرایا تو مجھے بہت اچھا لگا۔

مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرنے لگے کہ عام مریض کا اتنی جلدی ایم آئی آر آئی نہیں ہوتا، حسن نامی صارف نے کہا کہ پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا۔ کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ کر دیتے، اور اگر ایم آر آئی کا کہتے بھی تو 3 مہینے کا ٹائم ملتا۔

اکبر خان نے لکھا کہ عام آدمی کا ایم آر آئی تو اسی دن کیا ہی نہیں جاتا۔

ایک ایکس صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کاش آپ جیسا عام مریض کا اسٹیٹس مجھ جیسے عام مریض کو بھی ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تو ایک وارڈ بوائے اور آیا بھی 200 روپے لیے بغیر اندر نہیں جانے دیتے۔ اور ان سے اوپر والا اسٹاف نرسز اور ڈاکٹرز عوام کو تو انسان ہی نہیں سمجھتے۔ تنخواہ ہمارے ٹیکسوں سے لیتے ہیں اور بدتمیزی بھی ہم سے کرتے ہیں۔ ایم آر آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تو مرنے کے بعد کی تاریخ ملتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟