شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ملک میں چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں وزارت کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں موجود شوگرملز مالکان اور ان کے رشتے دار کون ہیں؟َ

اجلاس میں ملک میں چینی کی موجودہ صورتحال، قیمتوں میں اضافے اور شوگر ملز کی جانب سے ممکنہ ذخیرہ اندوزی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس موقع پر کہا کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام شدید متاثر ہورہے ہیں، اس لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ بورڈ نے درآمدی چینی کی فراہمی کو سخت نگرانی کے ساتھ یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ کوئی غیر قانونی منافع خوری نہ ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں رسمی کارروائیاں مکمل کر کے چینی درآمد کرلی جائے گی، جس کے بعد اسے مارکیٹ میں فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس، تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے اور عام صارفین اس بنیادی ضرورت کی چیز کی دستیابی سے پریشان ہیں۔

اس تناظر میں حکومت کا یہ اقدام عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ درآمدی چینی واقعی صارفین تک مقررہ نرخ پر پہنچ سکے گی یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘