گاڑی کو روکنا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑگیا، ڈرائیور کا انوکھا اقدام

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک ہسپانوی شخص نے گاڑی روکنے پر طیش میں آکر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اپنی پالتو شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں اور اطمینان سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: برسوں ایک ہی تھرماس استعمال کرنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

یہ انوکھا واقعہ اسپین کے ایک چھوٹے سے قصبے سرویرا میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ایک وین کو اس لیے روکا کہ ڈرائیور سیٹ بیلٹ نہیں پہنے ہوئے تھا۔ وہ شخص گاڑی غیر متوازن انداز میں بھی چلا رہا تھا۔ تاہم جیسے ہی گاڑی رکی وہ 70 سالہ مکھی بان غصے سے لال پیلا ہوگیا اور دونوں اہلکاروں سے یہاں تک کہا کہ مجھے گاڑی روکنے کی بجائے تم دونوں کو کچل دینا چاہیے تھا۔پولیس اہلکاروں کو شک ہوا کہ اس شخص نے شراب پی ہوئی ہے لہٰذا اس کا موقعے پر ہی ٹیسٹ کیا گیا تاہم سانس میں الکحل کی مقدار بہت کم نکلی جس پر پولیس والوں نے ٹیسٹ دوبارہ دینے کو کہا۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ شخص جو پہلے ہی غصے سے بھرا بیٹھا تھا آپے سے ہی باہر ہوگیا اور کہا کہ ٹھہرو اب میں تم لوگوں کو قتل ہی کردیتا ہوں۔

مزید پڑھیے: سانپوں سے کٹواکر مہلک بیماریوں کا علاج، متنازع معالج کے ہاں مریضوں کی ِبھیڑ

پھر اس شخص نے اپنی وین کے پچھلے حصے میں جا کر شہد کی مکھیوں کا چھتا کھول دیا اور اس میں موجود شہد کی مکھیاں ان اہلکاروں پر چھوڑ دیں جس سے دونوں پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور قریبی ریسٹورنٹ میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔مشتعل مکھیاں پولیس اہلکاروں پر جھپٹ پڑی تھیں اور دونوں کو متعدد ڈنک لگے جس پر ان دونوں کو بھاگ کر جان بچانی پڑی۔ اسی اثنا میں وہ مکھی بان آرام سے گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں: ہوائی جہاز پر مفت سفر کرنے والا پکڑا گیا، وہ یہ ’کمال‘ دکھاتا کیسے تھا؟

پولیس نے بعد میں اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ تاہم چند گھنٹوں بعد ہی وہ ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ دونوں اہلکار اتنے زخمی ہوچکے تھے کہ انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ