سمیٹری گروپ نے پاکستان کا پہلا جنریٹیو اے آئی تخلیقی اسٹوڈیو لانچ کردیا

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سمیٹری گروپ لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر پاکستان کا پہلا جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس تخلیقی اسٹوڈیو لانچ کر دیا ہے۔

کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا کہ AffairStudio.ai کا مقصد برانڈز کے لیے تخلیق اور رابطے کے انداز کو ذہین کہانی گوئی کے ذریعے نئے سرے سے متعارف کروانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی کی ضرورت کیوں ہے؟

یہ اسٹوڈیو ملک میں اشتہاری فلموں جیسے مواد کی تیاری کے انداز کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس کا آغاز سمیٹری گروپ کی مصنوعی ذہانت پر مبنی تخلیقی حل کی جانب حکمت عملی کے تحت توسیع کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی اور برانڈ انگیجمنٹ میں جدت کی قیادت کرنا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سمیٹری گروپ AffairStudio.ai میں 70 فیصد ایکوئٹی شیئر رکھتا ہے اور اس منصوبے کی اسٹریٹجک نگرانی بھی برقرار رکھے گا، جو کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈیجیٹل تجربات میں کمپنی کی وسیع تر ترقی اور جدت کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔

مزید پڑھیں:آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسان جیسی ذہانت کب تک حاصل کرلے گی، یہ ترقی کتنی تشویشناک ہے؟

کمپنی کے مطابق، یہ منصوبہ انسانی جذبات اور ذہین ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے اگلی نسل کے تخلیقی ماڈلز کی قیادت کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سمیٹری گروپ لمیٹڈ ایک معروف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور تجربات پر مبنی کمپنی ہے، جو ڈیجیٹل اسٹریٹجی، ٹرانسفارمیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیجیٹل کامرس، ڈیٹا سائنس، موبیلیٹی، ریٹیل/ریسرچ اور انٹرایکٹو مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں کاروباری افعال کی ڈیجیٹلائزیشن میں مہارت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور