موساد کے سربراہ کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ایران کے اندر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ یہ بات موساد کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہی گئی۔

شہنوانیوز کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ برنیا موساد کے آپریشن ہیڈکوارٹر میں ایجنٹوں سے خطاب کر رہے ہیں، یہ وہ وقت تھا جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا کہ ہم ایران کے ان تمام منصوبوں پر گہری نظر رکھیں گے جن کے بارے میں ہمیں پہلے سے مکمل معلومات ہیں۔ ہم وہاں موجود رہیں گے، جیسے اب تک رہے ہیں۔

برنیا نے کہا کہ درست معلومات، جدید ٹیکنالوجی اور غیر معمولی آپریشنل صلاحیتوں کے ذریعے ہم نے اسرائیلی فضائیہ کی مدد کی کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچائے، ایرانی فضائی حدود پر کنٹرول حاصل کرے، اور میزائل حملوں کے خطرے کو کم کرے، تاکہ اسرائیلی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران

ویڈیو میں انہوں نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ باہمی تعاون سے ممکن ہوا۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں میں بڑے فضائی حملے کیے تھے، جن میں جوہری اور فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

موساد کا سربراہ ڈیوڈ برنیا

ان حملوں میں کئی اعلیٰ کمانڈر، سائنس دان اور عام شہری ہلاک ہوئے۔ اس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن سے جانی نقصان اور بھاری تباہی ہوئی۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان 24 جون کو کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں