آج پھر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان، لیکن کہاں؟

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعه  کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے بھی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

ادارے کے الرٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور  سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباداور آزاد کشمیر میں مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ، حویلی، ہٹیاں بالا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں مغربی سسٹم کے تحت گلگت بلتستان کے علاقوں  بشمول دیامیر، استور، غزر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ بارشوں کے باعث دریائے ہنزہ، خنجراب، کلک، چپرسان، شمشال اور برالدو کے قرب و جوارمیں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کا خدشہ ہے۔  خدا آباد، کریم آباد، نگر، اور گلمیت جیسے سیاحتی مقامات متاثر ہو سکتے ہیں۔

 این ڈی ایم اے نے عوام الناس کو خبردار کردیا

این ڈی ایم اے نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ وہ  کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ اس کے علاوہ برقی آلات کو محفوظ بنائیں۔ خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر سے گریز کریں، ندی نالے عبور نہ کریں، مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے