برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمبابوے کے شہر بولاوے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ (6-10 جولائی) میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 626 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔ کپتان وِیاان ملڈر نے ناقابل شکست 367 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یادگار اننگز میں شمار ہوتی ہے۔

ملڈر کی شاندار اننگز نے برائن لارا کے 21 سال پرانے عالمی ریکارڈ 400 رنز کو توڑنے کا نادر موقع فراہم کیا تھا، لیکن ٹیم کی اننگز جلد ڈیکلیئر کروانے کی وجہ سے وہ ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔

ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ نے ملڈر کو موقع دیا ہوتا تو یہ عالمی ریکارڈ ٹوٹ سکتا تھا، تاہم اننگز کے ڈیکلیئر ہونے سے یہ سنہری موقع ضائع ہوگیا۔

یاد رہے کہ برائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 10 اپریل 2004 کو انگلینڈ کے خلاف اینٹیگوا ریکریئیشن گراؤنڈ، سینٹ جانز میں کھیلی، جب انہوں نے ناقابلِ شکست 400 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا گیا۔

مزید پڑھیں: آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟

لارا اس میچ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور 2 دن سے زائد وقت تک کریز پر موجود رہے، انہوں نے 582 گیندوں پر 43 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے یہ شاندار اننگز مکمل کی۔ ویسٹ انڈیز نے لارا کی قیادت میں پہلی اننگز 751 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کی، جبکہ میچ آخرکار ڈرا ہو گیا۔

اس اننگز کی خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ ریکارڈ اسی میدان پر بنایا گیا جہاں برائن لارا نے 10 سال قبل 1994 میں 375 رنز بنا کر اُس وقت کا سب سے بڑا انفرادی اسکور قائم کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لارا نے یہ کارنامہ ایسے وقت میں انجام دیا جب آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے کچھ ہی دن قبل 380 رنز بنا کر ان کا پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔

برائن لارا اب تک کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 مرتبہ سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ان کی 400 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز آج بھی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ کے عظیم ترین مظاہر میں شمار کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی