بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اسمگلنگ، دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ایپکس کمیٹی نے اسمگلنگ، دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا 19واں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور مفادِ عامہ کے اہم معاملات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی

اجلاس میں اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی نے ہدایت دی کہ اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متعلقہ ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلوچستان میں کسی بھی شاہراہ کو احتجاج کے نام پر بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے اور آئین اُس مریض کے ساتھ ہے جو ایمبولینس میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے۔

اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے رولز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی گئی، جبکہ غیر قانونی ترسیلاتِ زر میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کو مؤثر کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایپکس کمیٹی نے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کرم میں نجی بنکرز مکمل ختم کرنے کا فیصلہ

بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ کان مالکان کو سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانے، دہشت گردوں کے خلاف رسپانس میکانزم کو بہتر بنانے، اور فورتھ شیڈول کے طریقۂ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان کی اہم شاہراہوں اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور ہوا۔ بولان روٹ کی قومی شاہراہ کی توسیع اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس صوبائی حکومت خود تعمیر کرے گی، جبکہ این ایچ اے کو ہدایت کی گئی کہ ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کو 25 دسمبر تک مکمل کیا جائے۔ ایپکس کمیٹی نے ایل ایچ ایس پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کے شہری آبادی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپکس کمیٹی پنجاب کا اجلاس: دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں پٹ فیڈر کینال منصوبے کے لیے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی سیکیورٹی فراہم کرنے، چمن ماسٹر پلان پر کام کی رفتار تیز کرنے، اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے بلوچستان میں 78ویں یومِ آزادی اور ’معرکہ حق‘ کو جوش و جذبے سے منانے کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کرپشن، غیر قانونی ترسیلات زر اور بھتہ خوری کو ہر صورت روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سب ورژن (subversion) اور منشیات سے دور رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپکس کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ رابطوں کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اگر این ایچ اے شاہراہوں کی تعمیر میں حیل و حجت یا تاخیر کرے گی تو صوبائی حکومت خود یہ منصوبے عوامی مفاد میں مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا کر بلوچستان کو پائیدار ترقی اور امن کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم