روزانہ 6 سے 9 ہزار قدم چلنے کے فوائد

منگل 24 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جسمانی ورزش کے کئی طبی فوائد ہیں مگر حالیہ ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزانہ 6 سے 9 ہزار قدم چلنے سے درمیانی عمر کے افراد میں دل کا دورہ پڑنے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

سرکولیشن جریدے میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چہل قدمی کرنے والے افراد جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہوتی ہے ان میں دل کی بیماری کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

مذکورہ تحقیق کے لیے محققین نے 8 مختلف تحقیق کا مطالعہ کیا، ان میں 18 سال سے زائد عمر کے 20 ہزار سے زائد افراد شامل تھے اور ان کے چلنے کی پیمائش کے لئے آلے کی مدد لی گئی اور ان کا 6 سال تک مشاہدہ کیا گا۔ان اعداد و شمار کی بنیاد پر محققین نے نتائج مرتب کئے۔

امراض قلب کو عام طور سے بڑی عمر سے منسلک کیا جاتا ہے اس لئے نوجوانی میں اس بیماری کی علامات جن میں ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور ذیابیطس شامل ہیں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔تاہم، اس تحقیق میں لوگوں کو زیادہ شدت یا تیز رفتار چلنے سے کوئی اضافی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔

محققین نے اس سے قبل بھی روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کی تجویز دی تھی اور اس حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ 10 ہزار قدم چلنے والے افراد میں موٹاپے پر قابو پایا جاسکتا ہے اور ڈپریشن کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا