اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں پولیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی پرسرار موت کا معاملہ عدالت جا پہنچا، شہری نے قتل کا شبہ ظاہرکردیا

پولیس نے اداکارہ کے زیرِ استعمال الیکٹرانک گیجٹس جن میں تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ شامل ہیں، کو کھول کر ان سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان تمام ڈیوائسز کے پاسورڈز اداکارہ کی ذاتی ڈائری میں تحریر تھے، جن کی مدد سے گیجٹس کو کھولا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کیس سے متعلق 2 افراد کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 2 افراد کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اداکارہ جِم جاتی تھیں اور بیوٹیشن سے بھی ان کا باقاعدہ رابطہ تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے اداکارہ کے جِم ٹرینر سمیت دیگر متعلقہ افراد سے بھی معاونت لی جائے گی۔

مزید برآں پولیس اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کا بھی جائزہ لے رہی ہے، جبکہ ان کے چند قریبی روابط کی نوعیت جانچنے کے لیے رابطہ ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں ان کے گھر کا پتا معلوم نہ تھا، رابطہ نہ ہوسکا، حمیرا اصغر کے چچا کا بیان

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی میت کو کراچی سے لاہور منتقل کرکے سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب