جنوبی وزیرستان کے کمسن مارشل آرٹسٹ سفیان محسود کا کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

اتوار 13 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کم سن مگر باصلاحیت مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا ہے۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ سفیان نے محض 30 سیکنڈ میں 45 اسٹیپ اپس مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نئی تاریخ رقم کردی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ 30 سیکنڈ میں 30 اسٹیپ اپس کا تھا، مگر سفیان نے نہ صرف اس حد کو عبور کیا بلکہ 15 اضافی اسٹیپ اپس کے ساتھ ایک نیا عالمی معیار بھی قائم کردیا۔

اس شاندار کامیابی کے بعد سفیان محسود 4 عالمی ریکارڈز رکھنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر مارشل آرٹسٹ بن چکے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھارت کے 2 عالمی ریکارڈز سمیت مجموعی طور پر 3 ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

سفیان کی یہ کامیابیاں نہ صرف انفرادی سطح پر قابلِ فخر ہیں بلکہ پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کے حوالے سے عالمی سطح پر مثبت پیغام بھی دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!