اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، خطے میں کشیدگی پر اظہارِ تشویش

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و امان اور حالیہ جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا، جب کہ حالیہ دنوں اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی حکومت اور عوام سے پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز کے پیش نظر باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دینا ناگزیر ہے، تاکہ خطے کو پائیدار امن کی جانب گامزن کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم