100 سے زائد ایرانی عہدیداروں سے تعلق کا الزام، کیا فرانسیسی صحافی کیتھرین شکدم جاسوس تھی؟

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے ایک سابق رکن پارلیمان کی جانب سے فرانسیسی خاتون صحافی کھیترین پیریز شکدم پر ایران کے 120 سینیئر حکومتی عہدیداروں سے ناجائز تعلقات قائم کرنے اور اہم قومی راز چرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ان الزامات کے بعد ایرانی حکومت کی جانب سے سابق پارلیمنٹ رکن مصطفی کاواکبیان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر کاواکبیان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کا اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 700 سے زائد گرفتاریاں

یہ دعوے کاواکبیان نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیے جہاں انہوں نے کیتھرین پیریز شکدم کے بارے میں بتایا کہ وہ ایرانی حکام تک رسائی رکھتی تھیں اور ان سے رابطے میں تھیں۔ پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں کی کوئی ٹھوس دلیل موجود نہیں اور یہ عوامی رائے کو منتشر کرنے کی کوشش ہے۔

مصطفی کاواکبیان کو شواہد پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا مگر وہ کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

کیتھرین پیریز شکدم کی پراسرار شخصیت

سیاسی تجزیہ، صحافی اور لکھاری کیتھرین پیریز شکدم فرانس میں ایک سیکولر یہودی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کے دادا نازی دور میں مزاحمت کار تھے۔ انہوں نے لندن یونیورسٹی سے نفسیات میں بیچلر اور فنانس و کمیونیکیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

Catherine Shakdam
کیتھرین نے کہا کہ ان کا مسلم روپ صرف ایران میں داخلے کے لیے تھا اور اب وہ مسلمان نہیں رہیں

تعلیم کے دوران انہوں نے یمن کے ایک مسلمان سے شادی کی اور مسلمان ہوگئیں۔ انہوں نے اس موضوع پر متعدد کتابیں اور مضامین لکھیں۔ 2014 میں طلاق کے بعد وہ خود کو دوبارہ سے یہودی اور صہیونی قرار دیتی ہیں۔

ایران میں سرگرمیاں اور تنازعہ

کیتھرین نے 2017 میں ایران کا دورہ کیا اور سابق صدر ابراہیم رئیسی کا بھی انٹرویو کیا۔ اس کے بعد ایرانی میڈیا مثلاً مشرق نیوز، تسنیم نیوز، اور حتیٰ کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہے۔

تاہم نومبر 2021 میں انہوں نے دی ٹائمز آف اسرائیل میں ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ان کا مسلم روپ صرف ایران میں داخلے کے لیے تھا اور اب وہ مسلمان نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام ان کی فرنچ شہریت اور اسلام قبول کرنے کی وجہ سے ان پر اعتماد کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مبینہ جاسوس گرفتار، افغان شہری بھی شامل

 ایک سال بعد سابق صدر محمود احمدی نژاد کے حمایتی ٹیلیگرام چینل نے بھی اس واقعے کو موضوع بنایا اور دعویٰ کیا کہ ایران کی حکومت میں اسرائیلی جاسوس سرگرم ہیں۔ ایران کے اعلیٰ سطح پر اسرائیلی جاسوسی کا شبہ سامنے آنے کے بعد ایرانی حکومت اور سخت گیر حلقوں میں سخت ہنگامہ مچا اور ایران کی میڈیا ایجنسیوں نے ان کے تمام مضامین اپنی ویب سائٹس سے ہٹا دیے اور ان سے تعلقات کی تردید کی۔

کیتھرین کا موقف

تاہم ان شبہات کے باوجود کیتھرین خود کو ایک جاسوس نہیں بلکہ ایک سیاسی مبصر قرار دیتی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں ایرانی حکام سے ذاتی تعلقات کی بھی تردید کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی اسرائیل کا سفر نہیں کیا ہے۔

Catherine Shakdam
کیتھرین خود کو ایک جاسوس نہیں بلکہ ایک سیاسی مبصر قرار دیتی ہیں

اس سب کے باوجود ایران میں ایک بڑے عوامی حلقے کا ماننا ہے کہ کیتھرین اور اس جیسی دوسری شخصیات نے ایران کے مقتدرہ میں اپنے روابط سے اہم خفیہ معلومات حاصل کرکے دشمن ممالک خصوصاً اسرائیل کو فراہم کی ہوں گی۔ ان شکوک کو تقویت ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران بھی ملی جب ایران کے اندر اہم شخصیات اور تنصیبات کو درست معلومات کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

اس دوران ایران کے اندر جاسوسی کے الزام میں ملوث کئی مبینہ ایجنٹس کو گرفتار اور ہلاک بھی کیا گیا تاہم مسلمان بن کر اعلیٰ ایرانی سیاسی قیادت سے روابط رکھنے والی اور ایران سے متعلق مضامین لکھنے لکھنے والی صحافی کیتھرین شکدم بھی جاسوس ہے یا نہیں اس بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد