امریکا میں کرپٹو کرنسی کا پہلا اہم قومی قانون منظور، صدر ٹرمپ کے دستخط کے منتظر

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی قانون سازوں نے ملک کا پہلا بڑا قومی کرپٹو کرنسی قانون منظور کر لیا ہے جو ایک طویل عرصے سے زیر بحث تھا۔ یہ قانون کرپٹو انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جو برسوں سے ضوابط کے لیے کانگریس پر دباؤ ڈال رہی تھی۔

‘جینیئس ایکٹ’کے نام سے منظور ہونے والے اس قانون کا مقصد ‘اسٹیبل کوائنز’ کے لیے ضابطے وضع کرنا ہے یعنی ایسی کرپٹو کرنسیاں جو امریکی ڈالر یا دیگر قابل اعتماد اثاثوں کے ذریعے مکمل طور پر محفوظ ہوتی ہیں۔ اسٹیبل کوائنز کو نسبتاً کم اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ٹریڈرز کے درمیان خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کب ممکن ہوگی؟

یہ بل پہلے سینیٹ اور پھر جمعرات کو ایوانِ نمائندگان سے منظور ہوا اور اب توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کو اس پر دستخط کریں گے۔

صدر ٹرمپ جو پہلے کرپٹو کرنسی کو فراڈ قرار دیتے تھے اب اس انڈسٹری کے بڑے حمایتی بن چکے ہیں۔

اس قانون کا مقصد کرپٹو انڈسٹری کے لیے شفاف اور واضح ضابطہ فراہم کرنا ہے تاکہ امریکا جدید ادائیگی کے اس نظام میں عالمی سطح پر پیچھے نہ رہ جائے۔

تاہم صارفین اور بعض ماہرین نے اس قانون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بغیر مناسب نگرانی کے بینکنگ سے متعلق کاموں کی اجازت دے گا جو صارفین کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارف، قومی سطح پر بٹ کوائن ذخائر قائم کرنے کا منصوبہ

ایک خط میں صارفین کے حقوق کی تنظیموں نے کانگریس کو خبردار کیا کہ یہ قانون ایسے اثاثوں کے پھیلاؤ کی اجازت دے گا جنہیں صارفین غلط طور پر محفوظ سمجھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم