ممبئی کے نواحی علاقے میرا روڈ میں ایک نجی ایئرلائن سے وابستہ 23 سالہ ایئر ہوسٹس نے اپنے ساتھی پائلٹ پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رواں ہفتے اُس وقت پیش آیا جب دونوں لندن سے ایک ساتھ پرواز کے بعد ممبئی واپس لوٹے۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام
لندن سے واپسی پر دونوں میرا روڈ روانہ ہوئے جہاں وہ علیحدہ علیحدہ رہائش پذیر ہیں۔ ایئر ہوسٹس کے مطابق پائلٹ نے اُسے پہلے اپنے گھر آنے کی دعوت دی اور پھر واپسی کا کہا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ جب وہ پائلٹ کے گھر پہنچی تو وہاں کوئی اور موجود نہ تھا۔ اسی دوران پائلٹ نے مبینہ طور پر اُس کے ساتھ زیادتی کی۔
مزید پڑھیں: ٹوبہ ٹیک سنگھ: مقتولہ ماریہ کے ساتھ باپ اور بھائی زیادتی کرتے تھے، بھابھی کا الزام
واقعے کی رپورٹ ناوگھر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے جبکہ ملزم پائلٹ اس وقت مفرور ہے۔ پولیس نے اُس کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔














