پاکستان اور ایران کے بعد یو اے ای سے بھی افغان باشندوں کی واپسی شروع

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طالبان کے افغانستان میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک سے فرار ہونے والے افغان شہریوں کو اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی مرحلہ وار واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سیٹزن کارڈ والے باشندوں کی واپسی:اب تک کتنے افغان باشندے واپس جاچکے ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل 10 جولائی سے شروع ہو چکا ہے۔

ان افغانوں میں سے اکثر کو طالبان حکومت کے قیام کے بعد امریکی حکومت کی درخواست پر عارضی طور پر پناہ دی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ سے زیادہ افغان شہری مختلف معاہدوں اور انسانی بنیادوں پر متحدہ عرب امارات منتقل کیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، ایران اور دیگر ممالک نے بھی ان افغان شہریوں کو اب سیکیورٹی رسک کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی واپسی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان افغان شہریوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی غیر ملکیوں کا انخلا: 2 لاکھ 17 ہزار 355 سے زائد افغان باشندے واپس جا چکے ہیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ اُن کے بقول ’میں انہیں بچانے کی کوشش کروں گا اور اس کے لیے میں نے ابھی سے کام شروع کردیا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟