چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی

جمعہ 25 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکل بنانے والی چینی کمپنی بی وائی ڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی یا اگست 2026 تک پاکستان میں تیار شدہ اپنی پہلی گاڑی متعارف کرائے گی۔ اس کا مقصد ملک میں الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔

بی وائی ڈی آج بروز جمعہ پاکستان میں اپنی شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف کرائے گی۔ چین کی کمپنی ایم جی پہلے ہی ایک پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی فروخت کر رہی ہے، جبکہ حریف کمپنی ہاول بھی جلد اس شعبے میں داخل ہونے والی ہے۔

بی وائی ڈی پاکستان میں یہ منصوبہ ’میگا موٹر کمپنی‘ کے ساتھ شراکت داری میں شروع کر رہی ہے، جو پاکستانی توانائی ادارے حب پاور کمپنی  کی ذیلی کمپنی ہے۔ کمپنی کے مطابق کراچی کے قریب ایک 25,000 یونٹ سالانہ پیداواری صلاحیت رکھنے والا پلانٹ زیرِ تعمیر ہے، جو اپریل 2024 میں تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے بیگج اسکیم کیا ہے؟ اوورسیز پاکستانی اس کے تحت کون سی گاڑیاں ملک میں لاسکتے ہیں؟

بی وائی ڈی پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز و اسٹریٹجی، دانش خلیق نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ابتدائی طور پر پلانٹ درآمد شدہ پرزہ جات کی اسمبلنگ سے کام کا آغاز کرے گا، جبکہ چند غیر الیکٹرک پرزے مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے۔ فی الحال پیداوار صرف پاکستانی مارکیٹ کے لیے ہوگی، تاہم مستقبل میں خطے کے دیگر دائیں ہاتھ کی ڈرائیو مارکیٹوں میں برآمدات کا امکان موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق، پاکستان میں درآمد شدہ گاڑیوں کی فروخت مارچ 2024 میں شروع ہوئی، اور اب تک فروخت ہونے والی گاڑیاں ہدف سے 30 فیصد زائد رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کا سرسبز مستقبل، 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف

دانش خلیق نے بتایا کہ پاکستان میں الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی مارکیٹ 2025 میں موجودہ ایک ہزار یونٹس کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا بڑھنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے جنوری 2025 میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے نرخوں میں 45 فیصد کمی کی تھی تاکہ الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان میں فی الحال چارجنگ اسٹیشنز کی کمی کے باعث پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں زیادہ قابل عمل حل کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں