ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض بالائی اور جنوبی علاقے بارش سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ ساتھ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ 55 فیصد امکان ہے کہ چند مقامات پر بارش ہو۔

مزید پڑھیں: کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال اور لاہور میں شام یا رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی، پشاور، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر، اورکزئی اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔

سندھ میں موسم عمومی طور پر گرم اور مرطوب رہے گا، مگر عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، کراچی، خیرپور، سانگھڑ، مٹھی اور میرپور خاص میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی ‘بارش’ کیوں برسائی جارہی ہے؟

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے دیر میں 14 ملی میٹر، مالم جبہ میں 2 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے بابوسر میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ملک بھر میں ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دادو اور دالبندین میں 45 جبکہ نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم