’شکوہ رنگ لے آیا‘ وزیراعظم سے شاہزیب رند کے والد کی ملاقات، 50 لاکھ کا چیک مل گیا

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی، جہاں حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کے نام 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے شاہزیب کی بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے عالمی شہرت یافتہ کمبیٹ فائٹر شاہزیب رند کو حکومتی وعدے پورے نہ کرنے پر معذرت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس معاملے میں غلط فہمی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، جس پر افسوس ہے اور ہم اس سے پیدا ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قومی ہیروز کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جاتا ہے اور وزیراعظم نے اس غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری حل کے احکامات دیے ہیں۔ شاہزیب رند نے حال ہی میں وزیراعظم سے وعدے پورے نہ ہونے پر شکوہ کیا تھا اور امید ظاہر کی کہ ان کی آواز سن لی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ