’شہزادی مارگریٹ فیٹل الکحل سنڈروم کا شکار تھیں، شاہی سوانح عمری نے نئی بحث چھیڑ دی

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شہزادی مارگریٹ کی زندگی پر مبنی ایک نئی کتاب نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ’پرنسس مارگریٹ اینڈ دی کرس، این انکوائری اِنٹو اے رائل لائف‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی اس تصنیف میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی مارگریٹ پیدائشی طور پر فیٹل الکحل سنڈروم (ایف اے ایس) کا شکار تھیں، جو مبینہ طور پر ان کی والدہ، کوئن مدر کے حمل کے دوران شراب نوشی کا نتیجہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادے جارج کی سالگرہ، شہزادی شارلٹ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی

یہ دعویٰ پلٹزر پرائز کی نامزد بایوگرافر میریل سیکریسٹ نے کیا ہے۔ کتاب میں شہزادی مارگریٹ کی مزاجی بے اعتدالیاں، جسمانی نشوونما میں کمی، سیکھنے میں مشکلات اور مستقل دردِ شقیقہ جیسے مسائل کو ایف اے ایس کی ممکنہ علامات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ادھر شہزادی مارگریٹ کی ایک قریبی دوست نے کتاب کے مندرجات کو عجیب و غریب اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ شہزادی کی ساری شخصیت صرف اس بنیاد پر بیان کی جائے کہ ان کی والدہ نے حمل کے دوران شراب پی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہزادی ایک ذہین، خوش مزاج اور باوقار خاتون تھیں جن کے دلچسپیوں کا دائرہ بہت وسیع تھا اور وہ ماں اور نانی بھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ

کتاب پر تنقید صرف قریبی حلقے تک محدود نہیں رہی بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ معروف بایوگرافر اور صحافی کرسٹوفر ولسن نے ایکس پر لکھا کہ یہ ایک پاگل پن پر مبنی نظریہ ہے جس کی کوئی شہادت موجود نہیں اور اسے کتاب کی شکل دے دی گئی ہے۔

ایک شاہی مداح نے تبصرہ کیا کہ یہ شرمناک دعویٰ ہے، شہزادی مارگریٹ نہایت باوقار، دلکش اور زندہ دل شخصیت کی مالک تھیں، ان کے چہرے پر ایف اے ایس ڈی کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اردن کی شہزادی کا یہاں ننھے مہمان کی آمد، شاہ و ملکہ استقبال کے لیے اسپتال پہنچ گئے

کتاب میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ ملکہ مدر کا تعلق اسکاٹ لینڈ کے اعلیٰ طبقے کے بوئز لیون خاندان سے تھا، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شراب نوشی میں خاصی مہارت رکھتے تھے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ 1930 کی دہائی میں جب شہزادی مارگریٹ کا حمل تھا، اس وقت حاملہ خواتین کو شراب سے پرہیز کرنے کے متعلق کوئی باضابطہ طبی ہدایت موجود نہیں تھی۔

فیٹل الکحل سنڈروم ایک ایسا طبی مسئلہ ہے جو دورانِ حمل ماں کے شراب نوشی کرنے کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے اور اس کے اثرات بچے پر پوری زندگی باقی رہ سکتے ہیں۔ کلیو لینڈ کلینک کے مطابق، یہ جسمانی و ذہنی نشوونما میں رکاوٹ اور رویوں میں مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار