غزہ میں 17 سالہ اسپورٹس چیمپیئن بھوک سے شہید، وزن صرف 25 کلو رہ گیا

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی محاصرے اور امدادی سامان کی شدید قلت کے باعث غزہ میں بھوک کا شکار ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مقامی اسپتال اور اہلِ خانہ کے مطابق عاطف ابو خاطر نامی نوجوان کو شدید غذائی قلت کی حالت میں غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ ہفتے کے روز دم توڑ گیا۔

عاطف کے خاندان نے بتایا کہ اُس کا وزن 70 کلوگرام سے گھٹ کر صرف 25 کلوگرام رہ گیا تھا جو عام طور پر ایک 9 سالہ بچے کا وزن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 62 فلسطینی شہید، زیادہ تر امداد کے متلاشی تھے

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس کے اہل خانہ اور جاننے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک مقامی اسپورٹس چیمپیئن تھا مگر مسلسل بھوک اور غذائی قلت نے اُسے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنا دیا اور بالآخر اُس کی موت واقع ہوگئی۔ وہ غزہ میں غذائی قلت کے ہزاروں سنگین مریضوں میں سے ایک تھا۔

الجزیرہ کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیو میں عاطف کے اہل خانہ کو اُس سے آخری وداع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اُس کی کمزور اور نحیف لاش ایک سفید کفن میں لپٹی ہوئی نظر آتی ہے اور ایک رشتہ دار کو اُس کے پسلیوں پر انگلی پھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو واضح طور پر نمایاں تھیں۔

الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ بھر میں کم از کم 7 افراد بھوک اور غذائی قلت سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  غزہ میں بھوک سے مزید 6 افراد شہید، متحدہ عرب امارات اور اردن نے امداد کی فضائی ترسیل شروع کردی

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کم از کم 169 فلسطینی، جن میں 93 بچے شامل ہیں، بھوک اور غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے سبب غزہ میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جہاں لاکھوں افراد روزانہ کی بنیادی خوراک سے بھی محروم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟