ملک بھر میں 20 نئے سیاحتی مقامات کی منصوبہ بندی، وزیرِاعظم کی جامع حکمتِ عملی کی ہدایت

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں بے پناہ استعداد رکھتا ہے، جسے بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل، خوبصورتی، برف پوش پہاڑوں، جنگلات، دریا، ریگستان اور ساحلی پٹی جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کو ممتاز مقام فراہم کرتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے جلد از جلد قابل عمل اور فوری مکمل ہونے والے منصوبے ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی سڑکیں، ہوٹلز، ریزارٹس، تفریحی مراکز اور دیگر سہولیات کا قیام ناگزیر ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخلے کے لیے فیس مقرر، ’اگلے سال ویزا لگوا کر جانا پڑے گا‘

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ سیاحتی ترقی کے تمام منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کو لازماً مدنظر رکھا جائے تاکہ پائیدار ترقی ممکن ہو۔ انہوں نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کو فعال کرنے کے لیے فوری بریفنگ بھی طلب کی۔

اجلاس کو وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 20 نئے سیاحتی مقامات آباد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ مذہبی اور میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے لیے بھی جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ سیاحت کو معیشت (GDP) کا اہم جزو بنانے کے لیے اقدامات زیر غور ہیں۔ جلد ہی اسلام آباد میں نیشنل ٹورازم ایکسپو اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

اجلاس میں شرکا نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ حال ہی میں ملتان میں نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے مینگو فیسٹیول 2025 کا کامیاب انعقاد بھی سیاحت اور مقامی معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم تھا۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ تمام اقدامات کو جلد، شفاف اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ پاکستان کو دنیا کے بڑے سیاحتی ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!