پاکستان کا قومی ترانہ: کتنے معروف گلوکاروں نے اس دھن کو اپنی آواز دی؟

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا قومی ترانہ قیامِ پاکستان کے وقت فوری طور پر دستیاب نہیں تھا۔ ابتدا میں صرف ایک حب الوطنی نظم استعمال کی جاتی تھی۔ 1949 میں حکومتِ پاکستان نے قومی ترانے کے لیے موسیقی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا اور احمد غلام علی چغتائی کی تیار کردہ دُھن کو منتخب کیا گیا، جسے 1950 میں پہلی بار بیرونِ ملک سفر پر جانے والے پاکستانی وفد کے لیے بجایا گیا۔

1952 میں حفیظ جالندھری نے قومی ترانے کے بول تحریر کیے، ان اشعار کو 1954 میں منظوری ملی اور دُھن کے ساتھ ملا کر مکمل ترانہ بنا، 13 اگست 1954 کو قومی ترانے کو سرکاری طور پر اپنایا گیا، ترانے کی دُھن ایرانی، عربی اور ترکی موسیقی سے متاثر ہے جبکہ اس کے بول فارسی اور اردو زبانوں کا حسین امتزاج ہیں۔

قومی ترانہ مختلف مشہور گلوکاروں نے ریکارڈ کیا، جن میں ایم اے راحت، ناصر بیگ، اختر وسیم و نجم آرا سمیت دیگر کی آوازیں شامل ہیں۔

نجم آرا کے مطابق یہ ترانہ 38 سیکنڈ پر مشتمل ہے اور دنیا کے چند سب سے خوبصورت اور جامع قومی ترانوں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار ریڈیو پاکستان کے لیے اسے گایا تھا اور وہ جذبہ بیان نہیں کرسکتیں کہ کتنی خوشی کی بات تھی۔ مزید جانیے وقاص خان کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں